رسائی کے لنکس

پاکستان: میزائیل کے حملے میں چار جنگجو ہلاک


<span class="imageCaption">Cảnh s&aacute;t dẫn trẻ em chạy ra từ Trường tiểu học Sandy Hook ở Newtown, Connecticut, sau vụ nổ s&uacute;ng, ng&agrave;y 14/12/2012.</span>
<span class="imageCaption">Cảnh s&aacute;t dẫn trẻ em chạy ra từ Trường tiểu học Sandy Hook ở Newtown, Connecticut, sau vụ nổ s&uacute;ng, ng&agrave;y 14/12/2012.</span>

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی قبائیلی علاقے میں مشتبہ طور پر ایک امریکی میزائیل کے حملے میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ پیر کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے مَرسی خیل میں کسی بے پائلٹ طیارے یا ڈرون سے ایک چلتی ہوئى موٹر گاڑی پر ایک میزائیل فائر کیا گیا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک دوسرے قبائیلی علاقے باجوڑ کے سب سے بڑے شہر خار کے قریب فوج نے جنگجوؤں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے لیے مارٹر اور توپ خانہ استعمال کیا۔

اور قبائیلی ایجنسی اورکزئى میں مقامی حکام نے کہا ہے کہ پیر کے روز جھڑپوں میں11 جنگجو اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسی دوران، پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بھیجے جانے والے ایک وِڈیو میں اُس افغان سفارت کار کو دکھایا گیا ہے، جسے ستمبر 2008 میں پشاور میں اِغوا کرلیا گیا تھا۔

وِڈیو میں عبد الخالق فرحی نے ، جنہیں اغوا سے تھوڑے ہی دن پہلے افغانستان نے پاکستان میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا، اطلاعا ت کے مطابق افغان حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی جان بچائے۔

XS
SM
MD
LG