رسائی کے لنکس

پاکستان: حتف میزائل کا تجربہ


پاکستان نے منگل کو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حتف نو (نصر) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا ’ملٹی ٹیوب‘ میزائل 60 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

حتف نو (نصر) جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ میزائل کے اس تجربے کے موقع پر نیشنل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد احمد قدوائی سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور سائنسدان بھی موجود تھے۔

خالد قدوائی نے کہا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہو گی۔

XS
SM
MD
LG