رسائی کے لنکس

logo-print

معین اختر کو سپرد خاک کردیا گیا


معین اختر کو سپرد خاک کردیا گیا

پاکستان کے معروف اور مقبول ترین اداکار معین اختر کو ہفتہ کی سہ پہر کراچی میں ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ ایک روز قبل دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

اس سے قبل مرحوم کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کی توحید مسجد میں ادا کی گئی جس میں ان کے دوست، احباب ، ساتھی فنکاروں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ماضی کے معروف پاپ گلوکاراورموجودہ دور کے مقبول نعت خواں جنید جمشید نے معین اختر کی نماز جنازہ پڑھائی۔

XS
SM
MD
LG