رسائی کے لنکس

پاکستان: ویب سائٹوں پرنظر


غیر اسلامی مواد اور لِنکز کو بلاک کرنے کی غرض سے پاکستان سات اہم ویب سائٹوں پرنظررکھے ہوئے ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے جمعے کے روزیہ بھی بتایا کہ مذہبی بےحرمتی کےمبینہ مواد پر نظر رکھتے ہوئے وہ 17دیگر ویب سائٹوں کو مکمل طور پر بلاک کر رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان، خرم مہران نے کہا کہ جِن سائیٹز پرچوکسی رکھی جارہی ہے اُن میں یاہو، گوگل، یو ٹیوب، امیزون، ایم ایس این، ہوٹ میل اور بِنگ شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے یہ اقدام مئی میں معروف سماجی نیٹ ورک، فیس بک ویب سائیٹ پر پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خاکے بنانے کے متنازع صفحے کے سامنے آنے پر عارضی بندش عائد کرنے کے بعد لیا گیا ہے۔

زیادہ تر مسلمان پیغمبر ِ اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خاکوں کو ناموسِ رسالت کی شان میں گستاخی گردانتے ہیں۔

فیس بک پر لگائی جانے والی پابندی کو جہاں ملک میں سراہا گیا وہیں اُس کی مذمت بھی کی گئی، جہاں یہ کشمکش ایک عرصے سے جاری ہے کہ پاکستان میں کس حد تک سخت گیر قسم کے اسلام پر عمل کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG