رسائی کے لنکس

جسٹس ناصر الملک پاکستان کے نئے چیف جسٹس


جسٹس ناصر الملک (فائل فوٹو)
جسٹس ناصر الملک (فائل فوٹو)

سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 5 جولائی کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

پاکستان کی عدالت عظمی کے سینیئر جج جسٹس ناصر الملک کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقر ر کیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت قانون کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ناصر الملک 6 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور وہ آئندہ تقریباً تیرہ ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 5 جولائی کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

جسٹس ناصر الملک کا تعلق پاکستا ن کے شمالی مغر بی صوبے خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ 17 اگست 1950 کو سوات میں پیدا ہوئے ۔

اُنھیں1993 میں صوبہ خیبر پختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا گیا اور 1994 میں اُنھیں پشاور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ۔ جسٹس ناصر الملک کو 2004 میں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ ایک سال کے بعد سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

صدر ممنون حسین 6 جولائی کوایوان صدر میں جسٹس ناصرالملک سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔

XS
SM
MD
LG