رسائی کے لنکس

ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاکستانی بحریہ کے نئے چیف مقرر


پاکستان کے نئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی
پاکستان کے نئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی

پاکستان کے موجودہ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی نئے نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور اُنہیں پاکستان کا نیا نیول چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے موجودہ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی نئے نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔ صدر ممنون حسین نے اُن کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 1981 میں پاکستانی بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمشن حاصل کیا تھا۔ اُنہیں کمشن حاصل کرتے وقت نیول اکادمی میں اعزازی شمشیر بھی عطا کی گئی تھی۔

ترجمان کےمطابق ایڈمرل عباسی کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر لاجسٹکس کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ اذیں انہوں نے کثیر ملکی ٹاسک فورس 150 کی کمان بھی کی ہے۔

ایڈمرل عباسی کو اُن کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

پاکستان کے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کو 2 اکتوبر 2014 کو تین سال کیلئے پاکستان کا نیول چیف مقرر کیا گیا تھا اور وہ اپنے عہدے کی مدت مکمل کر کے 6 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

XS
SM
MD
LG