رسائی کے لنکس

عید الاضحی کے موقع پر، پانچ اور دس روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء


عید الاضحی کے موقع پر، پانچ اور دس روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء
عید الاضحی کے موقع پر، پانچ اور دس روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء

کمرشل بینکوں کی 9000 سے زائد شاخیں عید الاضحی کے لئے عوام کو پانچ اور دس روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کل سے شروع کریں گی۔اس مقصد کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن نے کمرشل بینکوں کو ان کے برانچ نیٹ ورک کی مناسبت سے نئے کرنسی نوٹوں کی وافر تعداد میں فراہمی کے لئے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈدفاتر میں سے ہر آفس ہر کمرشل بینک کی مقررہ برانچ کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کرے گا۔ یہ برانچز ایس بی پی بی ایس سی کے متعلقہ آفس کو پہلے سے مطلع کئے گئے منصوبے کے مطابق اپنی برانچ کے سائز کے لحاظ سے تعداد میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کی ذمہ دار ہوں گی۔

کمرشل بینکوں کی شاخیں 4 نومبر، 2010 سے عید الاضحی سے قبل آخری کاروباری روز تک اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اس کی ایک نقل کے ساتھ پیش کرنے پر برانچ میں آنے والے ہر فرد/ ہر کھاتیدار کو پانچ اور دس روپے والے نئے کرنسی نوٹوں کا صرف ایک ایک پیکٹ جاری کریں گی، تاہم بینکوں کی شاخیں اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر مجاز نمائندے کے دستخط کے ساتھ درخواست کی وصولی پر پانچ اور دس روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے زیادہ سے زیادہ پانچ، پانچ پیکٹس فراہم کرسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG