رسائی کے لنکس

جوہری پروگرام کو دفاع میں کلیدی حیثیت حاصل ہے: جنرل راحیل


جنرل راحیل شریف (فائل فوٹو )
جنرل راحیل شریف (فائل فوٹو )

جنرل شریف نے جوہری اثاثوں کے تحفظ سے متعلق مجاز ادارے ’اسٹریٹیجک فورس کمانڈ‘ کے ہیڈ کواٹر کا جمعہ کو دورہ کیا جہاں اُنھیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل شریف نے جوہری اثاثوں کے تحفظ سے متعلق مجاز ادارے ’اسٹریٹیجک فورس کمانڈ‘ کے ہیڈ کواٹر کا جمعہ کو دورہ کیا جہاں اُنھیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کو ملک کے دفاع میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

اسٹرایٹیجک فورس کمانڈ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل عبیداللہ نے ادارے کے بارے میں جنرل راحیل شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ ملک کے حساس اثاثوں بشمول جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے ایک مربوط نظام وضح کیا گیا ہے جس بین الاقوامی طور پر مستند معیار پر مکمل طور پر پورا اترتا ہے۔

حال ہی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پچیس ہزار اہلکاروں کی ایک اعلٰی تربیت یافتہ فورس تیار کی گئی ہے جسے جدید اسلحے اور دیگر ضروری ساز و سامان سے لیس کیا گیا ہے۔

اعلٰی عہدیدار یہ بھی کہتے ہیں پاکستان بین الاقوامی برادری کا ذمہ دار رکن ہے اور پاکستان میں جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لیے ایسا نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی ہاتھ ملک کے نیوکلیئر پروگرام تک نا پہنچ سکیں۔

پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ اُس کی جوہری دفاعی صلاحیت کا مقصد جنوبی ایشیا میں سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
XS
SM
MD
LG