رسائی کے لنکس

اولمپکس: پاکستان کی رابعہ عاشق بھی ناکام


رابعہ عاشق
رابعہ عاشق
پاکستان کی رابعہ عاشق اولمپکس میں خواتین کی آٹھ سو میٹر دوڑ کے مقابلوں میں ناکام ہونے کے بعد لندن اولمپکس سے باہر ہوگئی ہیں۔

قومی سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والی رابعہ عاشق اولمپکس کے ان مقابلوں میں شامل چھ کھلاڑیوں میں آخری نمبر پر رہیں۔

انھوں نے آٹھ سو میٹر کا فاصلہ دو منٹ اور 17 اعشاریہ 39 سکینڈ میں طے کیا۔

گزشتہ سال لاہور میں ہونے والی قومی چیمپیئن شپ میں 20 سالہ رابعہ عاشق نے پانچ ایونٹس میں گولڈ میڈل جیت کر تہلکہ مچا دیا تھا جبکہ دس ہزار میٹر کی دوڑ میں انھوں نے ایک نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

وہ 2011 ء میں جاپان میں ایشیئن چیمپیئن شپ اور تین ماہ قبل ترکی میں ورلڈ انڈور اتھلیٹکس میں حصہ لے چکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG