رسائی کے لنکس

سست اوور ریٹ، اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی


اظہر علی (فائل فوٹو)

آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے اظہر علی پر یہ پابندی جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں دو اوورز کم کروانے کی بنا پر عائد کی۔

پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پر انٹرنیشل کرکٹ کونسل ' آئی سی سی' نے سست اوورز ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کھیلنے پر پابندی کے ساتھ میچ فیس کا چالیس فیصد بطور جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ پابندی جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانا عائد کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو اس میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر ایک روزہ میچوں کی سیریز چار ایک سے جیت لی تھی۔

آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے اظہر علی پر یہ پابندی جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں دو اوورز کم کروانے کی بنا پر عائد کی۔

اظہر علی پر یہ پابندی گزشتہ بارہ مہینوں میں دوسری بار عائد کی گئی ہے قبل ازیں گزشتہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں وہ مقررہ وقت میں مطلوبہ اورز مکمل نا کر سکے۔

پاکستان اپنا آئندہ ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2017ء میں کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG