رسائی کے لنکس

logo-print

اورکزئی ایجنسی میں 24 عسکریت پسند ہلاک


اورکزئی ایجنسی میں 24 عسکریت پسند ہلاک

قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کے مطابق خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے لیس عسکریت پسندوں نے ڈبوری کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بدھ کو حملہ کر ایک سکیورٹی اہلکار کو ہلاک جب کہ نو کو زخمی کردیا۔ جوابی کارروائی میں حکام کے مطابق 24 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔

تازہ جھڑ پ میں ہونے والی ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فوجی حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار دے کر اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال بیشتر ٹھکانے اور تربیتی مرکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود اس اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اورکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رواں سال مارچ سے اب تک حکام نے 600 سے زائد جنگجوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پرتشد د جھڑپوں میں 30 سے زائد سکیورٹی اہلکار بھی جابحق ہوئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں طالبان کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے بعد حکام اور قبائلی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد ملحقہ اورکزئی ایجنسی منتقل ہو گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG