پاکستان فوج نے کہا ہے کہ اس نے اورکزئی ایجنسی میں کم از کم 23 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوجی حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز گن شپ ہیلی کاپٹروں نے اورکزئی ایجنسی میں جنگ جوؤں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس سے 13 جنگ جو ہلاک ہو گئے۔
اس کے علاوہ ملحقہ کرم ایجنسی میں ایک اور فوجی کارروائی میں مزید دس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاکستانی فوج نے مارچ کے مہینے میں اورکزئی ایجنسی میں طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان طالبان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے بھاگ کر یہاں آ گئے تھے۔