پاکستان میں حکام نے ایک شمال مغربی قبائلی علاقے میں مشتبہ ٹھکانوں کے خلاف فوجی کارروائی کر کے کم ازکم آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق بھاری اسلحے اور توپ خانے کی مدد سے اتوار کو اورکزئی ایجنسی کے ماموزئی اور خادیزئی نامی علاقوں میں کیے گئے اس فوجی آپریشن میں جنگجوؤں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
اورکزئی پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام سات قبائلی ایجنسیوں میں واحد علاقہ ہے جو افغانستان سے متصل نہیں۔ تاہم افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، کرم اور خیبر ایجنسیوں سے اس کی سرحدیں جڑی ہوئی ہیں۔
دو ہفتے قبل اورکزئی ایجنسی میں ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں 11 مبینہ شدت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔