رسائی کے لنکس

امن کا پیغام لے کر پاکستان بھر کے سفر پر نکلنے والا نوجوان


سلمان کاسی
سلمان کاسی

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں سلمان کاسی نے کہا کہ وہ سفر کے دوران جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کے نوجوانوں تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان سلمان کاسی موٹر سائیکل پر اپنا ملک گیر سفر جاری رکھے ہوئے۔

سلمان کاسی کا کہنا ہے کہ اس سفر کا مقصد امن کا پیغام دینا اور نوجوانوں کو اس مقصد کے لیے عمل اقدامات کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

اُنھوں نے اپنے سفر کا آغاز 25 مارچ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کیا اور اب وہ وفاقی دارالحکومت اسلا آباد پہنچے ہیں۔

امن کا پیغام لے کر پاکستان بھر کے سفر پر نکلنے والا نوجوان
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:05 0:00

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں سلمان کاسی نے کہا کہ وہ سفر کے دوران جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کے نوجوانوں تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

’’جناب یہ سفر میں نے شروع کیا تھا امن کا پیغام پھیلانے کے لیے ۔۔۔۔ میرے دوست کو میرے گھر کے سامنے قتل کر دیا تھا تو میں نے سوچا کہ اگر میرے گھر کے سامنے میرے دوست کو قتل کیا جا سکتا ہے اگلے دن میں بھی قتل ہو سکتا ہوں تو سڑک پر کیوں نہیں، امن کا پیغام پھیلاتے ہوئے کیوں نہیں ۔۔۔۔ تبدیلی لازمی ہے اور میں اس کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔‘‘

سلمان کاسی کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے یہ سفر کسی حکمت عملی کے تحت شروع نہیں کیا اور نا ہی اُن کے پاس کافی وسائل تھے۔

پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں ملک میں مختلف سماجی کارکنوں اور امن کے داعی افراد کی طرف سے پاکستان امن اور محبت کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے آواز بلند کی جاتی رہی۔

XS
SM
MD
LG