رسائی کے لنکس

پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مرنے والے اہلکار پولیس کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھر سے سول لائنز کی طرف جا رہے تھے کہ اس حملے کا نشانہ بنے۔

پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی صبح یکہ توت کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

مرنے والے اہلکار پولیس کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھر سے سول لائنز کی طرف جا رہے تھے کہ اس حملے کا نشانہ بنے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں شدت پسند پشاور اور صوبہ خیبر پختنخواہ میں پولیس کے افسران سمیت اہلکاروں پر بھی ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب دو روز قبل پشاور سے ملحقہ شہر چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ایک روز قبل پولیس نے پشاور کے علاقے گلبہار سے سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ ماہ کے اواخر سے ایک بار پھر خیبر پختونخواہ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG