رسائی کے لنکس

پشاور: دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک پولیس اہل کار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ایک دہشت گرد کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

انٹیلی جینس کی بنیاد پر یہ آپریشن حیات آباد کے فیز 7 کے علاقے میں کیا جا رہا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے پولیس کے ایک اہل کار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد کے ایک مکان میں 6 سے 7 تک دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ ان پر ایک جج اور ایک ایڈیشنل آئی جی پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور آخری اطلاعات تک فائزنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

XS
SM
MD
LG