رسائی کے لنکس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


پٹرول کی نئی قیمت دو روپے 73 پیسے اضافے کے بعد 104 روپے پچاس پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت تین روپے 95 پیسے اضافے سے 96 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمت دو روپے 73 پیسے اضافے کے بعد 104 روپے پچاس پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت تین روپے 95 پیسے اضافے سے 96 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے اضافے کے بعد اب 109 روپے 76 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت چار روپے 99 پیسے اضافے کے بعد 104 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اوکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (ایچ او بی سی) کی قیمت چھ روپے اضافہ کے ساتھ 129 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ملک میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور عوام کی طرف سے ہمیشہ سے ہی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر غم و غصے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم حکومت کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ضروری ہے۔
XS
SM
MD
LG