رسائی کے لنکس

کراچی:لندن جانے والے جہاز کی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ


پی آئی اے کی پرواز (فائل فوٹو)
پی آئی اے کی پرواز (فائل فوٹو)

پی آئی اے کے حکام نے انجن میں آگ لگنے کی تصدیق نہیں کی اور ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی بھانپ لینے کے بعد پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت ہوائی اڈے پر اتار لیا۔

کراچی سے لندن جانے والے مسافر جہاز کے انجن میں آگ بھڑکنے کے بعد اسے باحفاظت واپس اتار لیا گیا۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے مسافر جہاز نے اتوار کی دوپہر جیسے ہی کراچی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تو عینی شاہدین کے مطابق اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

پی آئی اے کے حکام نے انجن میں آگ لگنے کی تصدیق نہیں کی اور ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی بھانپ لینے کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارے کو باحفاظت ہوائی اڈے پر اتار لیا۔

پی آئی اے کی پرواز پے کے 787 کی منزل کراچی تھی اس پر 167 افراد سوار تھے۔

ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے سے قبل ہنگامی حالت نافذ کردی گئی اور آگ بجھانے والی گاڑیوں سمیت طبی عملہ بھی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر موجود تھا۔
XS
SM
MD
LG