رسائی کے لنکس

طیارے کے حادثے پر اوباما کی تعزیت


طیارے کے حادثے پر اوباما کی تعزیت
طیارے کے حادثے پر اوباما کی تعزیت

امریکی صدر براک اوباما نےایئر بلیو طیارے کے حادثےمیں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہارِ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اُنھوں نے کہا کہ سانحے کی اِس گھڑی میں امریکی لوگ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دریں اثنا، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں کل 152افراد سوار تھے، اورجائے حادثہ سے اب تک 80لاشیں مل گئی ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو امریکی شہری بھی سوار تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ بدنصیب طیارے کا کاک پِٹ رکارڈر مل گیا ہے، اور حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیےچھان بین کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ایئر بلیو کے ترجمان راحیل احمد نے بتایا کہ طیارے کو کسی قسم کے تکنیکی مسائل درپیش نہیں تھے اوریہ کہ حادثے سے قبل پائلٹ نے کوئی ہنگامی پیغام نہیں بھیجا۔

اسلام آباد میں حادثے کے چشم دید گواہان کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے سے قبل طیارہ بہت ہی نیچی پرواز کر رہا تھا۔جہاز میں سوار 152افراد میں عملے کے چھ ارکان بھی شامل تھے۔

حکومتِ پاکستان نے ایک دِن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG