رسائی کے لنکس

انجم عقیل خود کو حکام کے حوالے کردیں، رحمنٰ ملک


انجم عقیل خود کو حکام کے حوالے کردیں، رحمنٰ ملک
انجم عقیل خود کو حکام کے حوالے کردیں، رحمنٰ ملک

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل سے کہا ہے کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کردیں بصورت دیگر اُنھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا. ”قوم سے معافی مانگیں اور خود پیش ہوں آپ سے زیادتی نہیں ہوگی ، قانون کے مطابق چلا جائے گا۔“

رحمن ملک کا کہنا ہے کہ اُن کی اطلاعات کے مطابق انجم عقیل ”کورال“ میں ہیں اور اُن کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی گرفتاری کے فوراً بعد ان کے حامی پولیس تھانے سے اُنھیں چھڑوا کر اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ غفلت برتنے پر 13 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔ انجم عقیل کو چھڑوانے والے کئی افراد کو حراست میں لے کر اُنھیں ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

انجم عقیل کو نیشنل پولیس فاونڈیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر زمین کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ غفلت اور بدعنوانی کے الزمات پر جمعہ کو گرفتار کر کے قریبی ”شالیمارتھانے“لے جارہا تھا کہ اس دوران اُن حامیوں نے دھاوا بول کر رکن قومی اسمبلی کو پولیس سے حراست سے چھڑا لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس واقعہ کی شدیت مذمت کرتے ہوئے انجم عقیل خان سے کہا ہے کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کردیں۔ جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے اس معاملے کی تحیقات کے لیے جماعت کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

XS
SM
MD
LG