رسائی کے لنکس

ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز


ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز
ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

منگل کو پاکستان بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا جس کے دوران تین کروڑ بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2010ء میں 138بچے پولیو سے متاثر ہوئے جب کہ گذشتہ سال یہ تعداد 89تھی۔

حکومت اپنے شریک اداروں کے ساتھ مل کر 2011ء میں ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے انسداد پولیو مہم کے لیے 88ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

مہم کے لیے وزارت کی طرف سے تین کروڑ ستر لاکھ ویکسینز فراہم کی گئی ہیں جبکہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں آٹھ خصوصی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ ہر ممکن حد تک بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں ۔

رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں میں 70کا تعلق شورش زدہ قبائلی علاقوں سے ہے۔

XS
SM
MD
LG