رسائی کے لنکس

سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام


سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام
سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے تاکہ اہم قومی امور پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اُٹھائے گئے قومی معاملات کے حل کے لیے تجاویز حاصل کی جاسکیں۔

کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر خز انہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویزاشر ف، وزیر قانون و انصاف بابر اعوان، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل نوید قمر اور وزیراعظم کے مشیر میاں رضا ربانی شامل ہیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو وزیراعظم گیلانی سے رابطہ کرکے انہیں اپنی جماعت کے قائد نوازشریف کی طرف سے قومی اُمور پر بات چیت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ جلد دونوں کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا تاکہ اہم قومی امور پر بات چیت کی جاسکے جس میں اقتصادی چیلنج خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی جماعت کی طرف سے مرتب کردہ دس نکاتی ایجنڈا حکومت کو بھجوایا ہے اور اس پر وزیراعظم گیلانی کی حکومت سے مشاورت کے لیے سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔

XS
SM
MD
LG