رسائی کے لنکس

”آزادی صحافت میں قانونی ،اخلاقی ضوابط کو مدنظر رکھنا ضروری ہے“


وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں میڈیا کو مثالی آزادی حاصل ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اظہار رائے کے وقت قانونی اور اخلاقی ضوابط کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور حکومت اس کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو اپنی اصلاح کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ تاہم ان کا کہناتھا کہ وہ خود صحافت ہی کے ایک طالب علم ہونے کے حوالے سے اس بات کو سمجھتے ہیں کہ خبرنگاری کے دوران مکمل غیر جانبداری کو یقینی بنایا جائے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے حکومت کس قدر پر عزم ہے اس بات کااندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی بھی صحافتی یا سیاسی اسیر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”آزادی صحافت ہی ملکی تشخص اور خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے“۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی مفادات کے تحفظ اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں اور ان کے مطابق اسی طرح ایک بہتر نظام حکومت کا نصب العین حاصل ہوسکتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ حکومت صحافیوں کو صحت کے حوالے سے انشورنس اور رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ایسے مزید اقدامات کررہی ہے جن سے پیشہ وارانہ ذمے داریوں کے دوران صحافیوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

دریں اثناء پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے پیر کے روز جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں اندازہ لگایا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ریاست کی طرف سے میڈیا کی آزادی کو دبانے اور ہراساں کرنے کے لیے مختلف طرح کے اقدام کیے گئے اور صحافیوں پر حملوں اور اغواء کے واقعات بھی سامنے آئے ۔

رپورٹ کے مطابق 2009ء میں سات صحافی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کے دوران ہلاک ہوئے جب کہ اس کے علاوہ چار ہلاک ہوئے جب کہ اس کے علاوہ چار صحافی جرائم سے متعلقہ واقعات میں ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG