رسائی کے لنکس

گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔

اسلام مخالف فلم کے مناظر انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی جماعتوں کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالے گئے جو بعد میں پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔

مظاہرین امریکہ مخالف نعرے لگاتے رہے جبکہ اپنی تقاریر میں قائدین نے حکومت پاکستان سے امریکی سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج اور امریکہ کےساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے مطالبات بھی کیے۔

دارالحکومت کی لال مسجد کے باہر منعقدہ چند سو افراد پر مشتمل احتجاجی مظاہرے کے قائدین میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل بھی شامل تھے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے ایسے معاملات کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی مہم کی سرپرستی کرنی چاہیئے۔

مذہبی جماعتوں کی طرف سے جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کے اعلانات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں حکام نے پارلیمان، وزارتوں کے دفاتر اور سفارت خانوں پر مشتمل حساس علاقے ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کی نگرانی سخت کر رکھی تھی۔

گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

ایک نوجوان نے بینر اٹھا رکھا ہے
1/9 ایک نوجوان نے بینر اٹھا رکھا ہے
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
مظاہرین تعرے لگاتے ہوئے
2/9 مظاہرین تعرے لگاتے ہوئے
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
مظاہرین رہنما کی تقریر سنتے ہوئے
3/9 مظاہرین رہنما کی تقریر سنتے ہوئے
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
قائدین خطاب کرتے ہوئے
4/9 قائدین خطاب کرتے ہوئے
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
پولیس اور مظاہرین میں ٹکراؤ
5/9 پولیس اور مظاہرین میں ٹکراؤ
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
مظاہرین خاردار تار ہٹاتے ہوئے
6/9 مظاہرین خاردار تار ہٹاتے ہوئے
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
نوجوان جوش سے تعرہ لگاتے ہوئے
7/9 نوجوان جوش سے تعرہ لگاتے ہوئے
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
مظاہرین کا احتجاجی جلوس
8/9 مظاہرین کا احتجاجی جلوس
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
香港連鎖藥房最近出現排隊買奶粉的人龍 (北區水貨客關注組社交網頁圖片 )
9/9 香港連鎖藥房最近出現排隊買奶粉的人龍 (北區水貨客關注組社交網頁圖片 )
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے گئے احتجاجی جلوس پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان میں مظاہرین کی تعداد خلاف توقع کم رہی۔
Previous slide
Next slide

امریکی سفارت خانے کی طرف جانے والی سڑکوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم مظاہروں کے اختتام پر شام پانچ بجے تک اضافی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا اور سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بھی بحال ہو گئی۔

پشاور، کراچی اور لاہور میں احتجاجی جلوس بھی پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

حکومت پاکستان پہلے ہی اسلام مخالف فلم کے انٹرنیٹ پر اجرا کو ایک مکروہ اور نفرت انگیز عمل قرار دے کر اس کی شدید مذمت کر چکی ہے جبکہ ایک روز قبل پارلیمان نے اس کے خلاف متفقہ قرار داد بھی منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس اقدام سے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں دھچکا لگا ہے اور مختلف عقائد کے ماننے والوں کے مابین دشمنی کو ہوا ملی ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انٹرنیٹ کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی پر پابندی لگا رکھی ہے تاکہ صارفین توہین رسالت پر مبنی فلم نہ دیکھ سکیں۔
This item is part of
XS
SM
MD
LG