شہروں کی بھیڑ اور تیز رفتار زندگی سے پرے دیہاتوں میں زندگی اب بھی اپنی رفتار پر رواں دواں ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک وسطی دیہی علاقے کے معمولات پر مبنی تصاویر۔
(تحریر و تصاویر واجد حسین شاہ)
1پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ابھی بھی شہری آبادی کی نسبت دیہی آبادی کا تناسب زیادہ ہے۔
2حکومت نے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو آگے بڑھایا ہے تاکہ دیہات میں بسنے والی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔
3دیہاتوں میں مختلف چیزوں کی منتقلی کے لیے گدھا گاڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
4ٹیوب ویل کے ذریعے فصلوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے اور گاؤں کے بچے یہاں آ کر نہانے کے ساتھ ساتھ پانی کے ساتھ کھیلتے بھی ہیں۔