رسائی کے لنکس

راڈارسازی کی پہلی تنصیب مکمل: پاکستان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے لڑاکا طیاروں میں استعمال ہونے والے جدیدراڈاروں کی تیاری کے لیے ملک کی پہلی تنصیب پر کام مکمل کر لیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے بین الاقوامی جریدے ’جینز‘ کو رواں ہفتے اسلام آباد میں دیے گئے انٹر ویو میں بتایا ہے کہ راڈاروں کی تیاری کامرہ میں قائم پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں چین کی معاونت سے کی جائے گی۔

ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ یہ راڈار دونوں ملکوں کے اشتراک سے تیار کیے گئے جے ایف تھنڈر لڑاکا طیاروں کے علاوہ امریکہ سے حاصل کیے گئے ایف سولہ لڑاکا طیاروں میں نصب کیے جائیں گے۔ جے ایف تھنڈر اور ایف سولہ کا شمار پاک فضائیہ کے صف اول کے لڑاکا طیاروں میں ہوتا ہے۔

ماضی میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس چین کے CETC/NRIET KLJ-7 راڈار مقامی طور پر تیار کرے گا۔ جینز نے رواں سال خبر دی تھی کہ جے ایف تھنڈر کی تیاری میں شامل پاکستانی انجینئروں نے اس راڈار کو انتہائی موزوں قرار دیا تھا۔

کمپلیکس کے ایک افسر نے جریدے کو بتایا کہ اُنھوں نے کئی راڈاروں کی آزمائش کی اور چینی راڈار کو دوسروں کے ہم پلہ پایا۔

XS
SM
MD
LG