پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں بتایا کہ اُنھوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ملک کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے گورنر بنیں گے۔
رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان سے ہے اور اُنھوں اپنے سیاسی سفر کا آغاز ملتان سے ہی کیا اور 1979 میں کونسلر منتخب ہوئے۔
گورنر مقرر کیے جانے سے قبل وہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر تھے۔
اُنھوں نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔
اُن کے سیاسی سفر اور بطور گورنر رفیق رجوانہ کی ترجیحات سے متعلق مزید تفصیلات انٹرویو میں دیکھیں۔