رسائی کے لنکس

سندھ: مختلف علاقوں میں ریلوے لائنوں پر دھماکے


سندھ: مختلف علاقوں میں ریلوے لائنوں پر دھماکے
سندھ: مختلف علاقوں میں ریلوے لائنوں پر دھماکے

سندھ کے مختلف علاقوں میں ریلوے لائنوں پر ہفتہ کو علی الصباح متعدد دھماکوں سے ریل کی پٹڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کچھ گھنٹوں کے لیے معطل رہی۔

تاہم ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد ریل گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی۔

حکام کے مطابق یہ دھماکے میر پور ماتھیلو، خیر پور، گھوٹکی پڈ عیدن، نوابشاہ، حیدرآباد اور بن قاسم ٹاؤن کے علاقوں میں ہوئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند منٹوں کے وقفے سے مختلف علاقوں کے ریلوے ٹریکس پر ایک درجن کے قریب دھماکے ہوئے۔

ان لائنوں پر سفر کرنے والی متعدد گاڑیوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے اور متاثر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین کو روہڑی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے جب کہ ٹرین اور ٹریک کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG