پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں موسلادھار بارشوں سے ہونے والے مختلف واقعات میں مرنے والوں کو تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں شدید بارشوں سے تباہی
1
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
2
خیبرپختونخواہ میں جمعہ کو دیر گئے شروع ہونے والی بارش دریاوں اور ندی نالوں میں تغیانی کا باعث بنی۔
3
مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے علاوہ پہاڑی تودے گرنے سے بھی جانی و مالی نقصان ہوا۔
4
آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں ہوا۔