رسائی کے لنکس

شہرہ آفاق ناول نگار عبداللہ حسین انتقال کر گئے


عبداللہ حسین (فائل فوٹو)
عبداللہ حسین (فائل فوٹو)

وزیراعظم نواز شریف نے بھی ایک بیان میں عبداللہ حسین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اردو ادب کے معروف ادیب اور شہرہ آفاق ناول نگار عبداللہ حسین ہفتہ کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 84 برس تھی اور وہ ایک عرصے سے خون کے سرطان میں مبتلا تھے۔

عبداللہ حسین کا ناول "اداس نسلیں" اردو ادب کے چند بڑے ناولوں میں شمار ہوتا ہے اور خاص طور پر ناول اور کہانی نویسی میں یہ نابغہ روزگار مصنف لوگوں کے لیے مشعل راہ تصور کیے جاتے رہے۔

ان کے ناولوں میں اداس نسلیں کے علاوہ باگھ، نادار لوگ اور قید شامل ہیں جب کہ فریب، رات، نشیب ان کے افسانوں کے مجموعے ہیں۔

عبداللہ حسین کے انتقال پر پاکستان کے ادبی حلقوں کے علاوہ تشنگان سخن بھی افسردہ ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھی ایک بیان میں عبداللہ حسین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے عبداللہ حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے قومی زبان اور اردو ادب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں معروف ناول نگار کے انتقال کو ملک اور خاص طور پر ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG