رسائی کے لنکس

مستونگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تصادم کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو کرنک کے ذریعے علحیدہ کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق مسافروں کو لے کر ایک ویگن سبی سے کو ئٹہ اور آئی ٹی یونیورسٹی کی بس پکنک پرجانے والے طلبا کو لے کر سبی کی طرف جارہی تھی۔ راستے میں دشت کے علاقے میں ایک ٹرک کو اوور ٹیک کر تے ہوئے ویگن سامنے سے آ نے والی آئی ٹی یونیورسٹی کی بس سے ٹکراگئی۔

واقعہ کے بعد امدادی اور سیکورٹی اداروں کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو کو ئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردیا ۔

سول اسپتال کے ایک تر جمان وسیم بیگ کے بقول 14 افراد کی لاشیں اور 24 زخمی اسپتال لائے گئے، جن میں چار کی حالت تشویشنا ک ہے ۔

حادثے کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان، پولیس اور لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

بلوچستان میں مسافر گاڑیوں کے حادثات میں لوگوں کی ہلاکت کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں جس میں اکثر و بیشتر قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

پاکستان کے اس جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہدی کا مرکز قرار دیا جا تا ہے لیکن اس صوبے کی تمام قومی شاہراہوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور ماہرین صوبے میں حادثات کی وجوہات سڑکوں کی خراب حالت، مسافروں کو لانے اور لے جانے والے گاڑیوں کی ناقص سمیت غیر محتاط ڈرائیونگ کو قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG