رسائی کے لنکس

logo-print

حنا ربانی کھر روس کے دورے پر


حنا ربانی کھر روس کے دورے پر

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر منگل کو روس کے چار روزہ دورے پر روانہ ہو رہی ہیں جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کریں گی۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حنا ربانی کھر روس کے قانون سازوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

پاکستان اور روس دوطرفہ تعلقات میں فروغ کی کوشش کرتے آ رہے ہیں خصوصاً توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG