رسائی کے لنکس

پاکستان: ایک دن میں سات لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ریکارڈ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سورج کی روشنی میں کی جانے والی شجرکاری کی نگرانی کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مقامی مبصرین بھی شامل تھے۔

پاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

یہ ریکارڈ ہفتہ کو سندھ میں ٹھٹھہ کے قریب خروچن کے ساحلی علاقے میں سات لاکھ سے زائد پودے لگا کر قائم کیا گیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے پاس تھا جس نے ایک دن میں چھ لاکھ گیارہ ہزار اور 137 پودے لگا کر حاصل کیا تھا۔

شجر کاری کی اس مہم میں تین سو رضا کاروں نے حصہ لیا۔

یہ مہم ایشیائی ترقیاتی بینک، کوسٹل کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

سورج کی روشنی میں کی جانے والی شجرکاری کی نگرانی کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مقامی مبصرین بھی شامل تھے۔

پاکستان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگلات کا کل رقبہ نا صرف عالمی معیار سے کم ہے بلکہ مختلف وجوہات خصوصاً غیرقانونی طور پر درختوں کی کٹائی سے ہر سال اس میں لگ بھگ ساٹھ ہزار ایکڑ کی کمی بھی ہو رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG