رسائی کے لنکس

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں


مشقوں میں پاکستان فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے 68 افسر اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’شہاب ٹو‘ نامی فوجی مشترکہ مشقیں ریاض میں جاری ہیں۔

پرنس نائف سکیورٹی سٹی میں ہونے والی ان مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستانی فوج کے کئی اعلٰی افسران بھی سعودی عرب میں ہیں۔

جاری فوجی مشقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے خصوصی آپریشن کی مشق بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل دونوں ملکوں کی افواج نے گزشتہ سال ’شہاب ون‘ نامی مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں، جن میں گنجان آباد پہاڑی علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے علاوہ ایک دوسرے کی عسکری مہارت کے تبادلے اور منصوبہ بندی سے متعلق مشقیں کی گئی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی خصوصی فورسز کے ترجمان کرنل محمد بن عبداللہ نے کہا ہے کہ حالیہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دفاع بالخصوص فوجی میدان میں تعاون کی غمازی کرتی ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق یہ مشقیں 25 نومبر کو شروع ہوئی تھیں اور 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

ان مشقوں میں پاکستان فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے 68 افسر اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG