رسائی کے لنکس

حکومتی پالیسیوں پر نالاں ایک اور رکن پارلیمان مستعفی


حکومتی پالیسیوں پر نالاں ایک اور رکن پارلیمان مستعفی
حکومتی پالیسیوں پر نالاں ایک اور رکن پارلیمان مستعفی

جمعیت علما اسلام فضل الرحمن گروپ کے سینیٹر اعظم سواتی نے سینٹ اور اپنی جماعت کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنے اس فیصلے سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ پارلیمنٹ حکومت کو راہ راست پر لانے میں ناکام ہوچکی ہے لہذا وہ ایسے ایوان کا حصہ نہیں رہنا چاہتے۔

حکومتی پالیسیوں پر نالاں ایک اور رکن پارلیمان مستعفی
حکومتی پالیسیوں پر نالاں ایک اور رکن پارلیمان مستعفی

انھوں نے حکومت کی مبینہ بدعنوانی اور خراب طرز حکمرانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا’’میں نے اپنی جماعت کے قائدین کو بھی کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ جو میرے ملک کی جمہوریت کو نہیں بچا سکتی، میرے ملک کی اساس کو نہیں بچا سکتی، غریبوں کوروزگار نہیں دے سکتی اس پارلیمنٹ کو چھوڑ دیں اور دوبارہ عوام کے پاس جائیں۔‘‘

سینیٹر اعظم سواتی کی سینیٹ کی رکنیت آئندہ سال مارچ میں ختم ہورہی تھی۔

اعظم سواتی سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور وزیراعظم گیلانی کی کابینہ کے وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر حج انتظامات میں بدعنوانی کے الزامات لگانے کے بعد وزیراعظم نے ان دونوں وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا تھا۔

وزیراعظم کے اس اقدام کے بعد جمیعت علماء اسلام (ف) نے حکومت سے اپنا اتحاد ختم کردیا تھا۔

اعظم سواتی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد دوسرے رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو اپنے استعفے کی وجہ بیان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG