رسائی کے لنکس

نیم قبائلی علاقوں میں 42 شدت پسند ہلاک


میاں افتخار حسین (فائل فوٹو)
میاں افتخار حسین (فائل فوٹو)

پشاور سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے فرنٹیئر ریجن میں چار روز قبل شروع کی جانے والی کارروائی میں فوج ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور صوبہ خیبر پختون خواہ کی پولیس نے حصہ لیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس مشترکہ کارروائی میں 42 شدت پسند مارے گئے ہیں جب کہ اُنھوں نے سکیورٹی فورسز کے تین اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی۔

میاں افتخار نے کہاکہ قبائلی پٹی درہ آدم خیل سے ملحقہ علاقوں کو محفوظ بنانے کے بعد اب چارسدہ اور مہمند ایجنسی کے سرحد ی علاقوں میں چھپے ہوئے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی جارہی ہے۔

گذشتہ اگست کے اواخر اور ماہ رواں کے شروع میں پشاور ، کوہاٹ ، لکی مروت اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد حکام نے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ہے وہاں امن وامان کی صورت حال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG