رسائی کے لنکس

پاکستان: اسموگ سے فضائی آپریشن بھی متاثر


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ’پی آئی اے‘ کے مطابق دھند اور اسموگ کی وجہ سے بدھ 8 نومبر کو موسم کی انتہائی خراب صورتِ حال کو مدنظر رکھے ہوئے پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقے خصوصاً صوبہ پنجاب ان دنوں فضائی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی دھند یعنی اسموگ کی لپیٹ میں ہے اور اس صورتِ حال سے نہ صرف لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے بلکہ سڑک کے ذریعے آمد و رفت کے علاوہ اب فضائی آپریشنز بھی متاثر ہو رہا ہے۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ’پی آئی اے‘ کے مطابق دھند اور اسموگ کی وجہ سے بدھ 8 نومبر کو موسم کی انتہائی خراب صورتِ حال کو مدنظر رکھے ہوئے پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

’پی آئی اے‘ کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد دوطرفہ پروازیں دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی جب کہ لاہور سے کراچی کی دو طرفہ پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہو گی۔

اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کی پرواز PK307 اور کراچی سے لاہور کی پرواز PK312 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

قومی فضائی کمپنی کی طرف سے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بکنگ کے وقت اپنا رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں تاکہ پروازوں کی روانگی میں ردوبدل سے اُنھیں آگاہ رکھا جا سکے۔

اسموگ اور دھند کے باعث موٹر وے پر بھی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسموگ صرف پاکستان یا صوبہ پنجاب تک محدود نہیں تاہم اُن کا کہنا تھا کہ اس بارے میں لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے کی جو مہم چلائی جانی تھی وہ کام نہیں کیا گیا جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس بھی لیا ہے۔

پاکستان کے پڑوسی ملک چین اور بھارت بھی حالیہ برسوں کے دوران موسمِ سرما میں اسموگ کا سامنا کرتے آئے ہیں۔

اس صورتِ حال میں کمی یا بہتری بارش ہی کے باعث ہو سکتی ہے تاہم محکمۂ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر مناسب بارش کی توقع نہیں۔

XS
SM
MD
LG