رسائی کے لنکس

سنچورین: پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز بنائے، محمد عرفان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کے 191 رنز کے تعاقب میں بیٹیگ کر رہا ہے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹیگ کا فیصلہ کیا تو اس کی نصف ٹیم پہلے دس اورز میں پویلین لوٹ گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کے فرحان 58اور رابن پیٹرسن 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جنید خان، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے بھی دو دو وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران 39اوورز میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کافی دیر تک یہ میچ رکا رہا۔ بعد ازاں، امپائرز نے اس میچ کو 44اوورز تک محدود کر دیا۔

XS
SM
MD
LG