رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کے 261 پر آٹھ آؤٹ


وکٹ حاصل کرنے پر وہاب ریاض کا پرجوش انداز
وکٹ حاصل کرنے پر وہاب ریاض کا پرجوش انداز

جنید خان نے چار، وہاب ریاض نے تین اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ میچ کی نسبت پاکستانی باؤلروں کی کارکردگی بہتر تصور کی جا رہی ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے ہیں۔

جمعرات کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ابتدائی بلے باز تھارانگا 92 رنز کے ساتھ پہلے دن کھیل کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے چار، وہاب ریاض نے تین اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس نے گال میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے جیتا تھا۔

دوسرے ٹیست کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ محمد طلحہ کی جگہ بالر وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم نے شامندا رنگا اور کھتوروان کی جگہ چناکاویلے گدارا اور لاہیروتھرمانے کو شامل کیا ہے۔

سری لنکا کے بلے باز مہیلا جے وردھنے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اس کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے اس آخری میچ کا اہتمام ان کے ہوم گراونڈ سنہالیز اسپورٹس کلب میں کیا گیا ہے۔

جے وردھنے نے اس گراونڈ میں 11 سینچریوں کی مدد سے 2863 رنز اسکور کر رکھے ہیں جو کہ کسی بھی ایک میدان میں کسی بلے باز کی طرف سے بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

XS
SM
MD
LG