رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے دی


327 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے شارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے اپنی کیرئیر کی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 81، مصباح الحق 40 اور عمر اکمل 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

327 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 17 رنز کے مجموعی سکور پر پریرا 7 رنز بنا کر عمر گل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس موقعے پر دلشان نے سری لنکن ٹیم کو سہارا دیا مگر 103 رنز کے مجموعی سکور پر وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان 59 رنز کے ساتھ جبکہ کپتان اینجلو میتھیوز 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کے ابتدائی بلے باز شرجیل خان صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
XS
SM
MD
LG