رسائی کے لنکس

پاکستان میں ہرما ہ 130 خودکشیاں، رپورٹ


پاکستان میں ہرما ہ 130 خودکشیاں، رپورٹ
پاکستان میں ہرما ہ 130 خودکشیاں، رپورٹ

انسانی حقو ق کی غیر جانبدار تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی) کے چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران خودکشیوں کے رُجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ماہ لگ بھگ 130 مرد وخواتین خودکشی کر تے ہیں جب کہ اتنی ہی تعداد میں لوگ ہر مہینے خودکشی کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن اُن کی جان کو بچا لیا جاتا ہے۔ ایچ آرسی پی کے چیئرپرسن نے کہا یہ تعداد وہ ہے جو میڈیا میں رپورٹ کی جاتی ہے اور اُن کے بقول خودکشی کے بہت سے واقعات منظر عام پر نہیں آتے۔

ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر کے ایک رپورٹ تیار کرنی چاہیئے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ اتنی بڑی تعداد میں خودکشیوں کی وجوہات کیا ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی تحقیق نہیں کی جاسکی ہے اور اسے لیے اس مسئلے کے تدارک کے لیے حکمت عملی نہیں بنائی جاسکی ۔

XS
SM
MD
LG