رسائی کے لنکس

سپریم کورٹ کے نام پر ’جعلی‘ سوشل میڈیا اکاؤنٹس


سپریم کورٹ کے ترجمان نے بدھ کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیس بک اور نہ ہی سماجی رابطے کی کسی اور ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر ملک کی اعلیٰ عدالت کے نام پر بنائے گئے اکاؤنٹس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمٰی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کمبوہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا نہ تو فیس بک اور نہ ہی سماجی رابطے کی کسی اور ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ ہے۔

بیان میں متعلقہ اداروں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے کہا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے نام پر بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور صفحات کو بلاک کرنے کے علاوہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران سپریم کورٹ کے نام پر سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹس کا ذکر ذرائع ابلاغ میں بھی ہوتا رہا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی کہہ چکے ہیں ’بے نام‘ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پاکستنا میں سکیورٹی اداروں نے حال ہی میں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایسے کئی اکاؤنٹس اور ان کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو پاکستانی فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG