رسائی کے لنکس

logo-print

سوات امن جرگے کا رکن قاتلانہ حملے میں شدید زخمی


امن جرگے کے اہم رکن پر مبینہ طالبان شدت پسندوں کے حملے کے بعد مقامی آبادی علاقے میں پائیدار امن کے حوالے سے ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہے۔

سوات امن جرگے کے ایک اہم رکن اور مقامی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر زاہد خان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زاہد خان کو جمعہ کی شب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر جا رہے تھے، انھیں شدید زخمی حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

زاہد خان کا علاقے میں قیام امن کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے۔

وادی سوات میں حالیہ مہینوں میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آنے کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ہے لیکن امن جرگے کے اس اہم رکن پر مبینہ طالبان شدت پسندوں کے حملے کے بعد مقامی آبادی علاقے میں پائیدار امن کے حوالے سے ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہے۔

سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان نے بتایا کہ اس طرح کی پرتشد کارروائی قیام امن اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG