رسائی کے لنکس

مغوی پروفیسر اجمل وزیرستان میں ہیں، اسفندیار ولی


مغوی پروفیسر اجمل وزیرستان میں ہیں، اسفندیار ولی
مغوی پروفیسر اجمل وزیرستان میں ہیں، اسفندیار ولی

حکمران اتحاد میں شامل اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں برسر اقتدار عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کواغواء کاروں نے وزیرستان میں قید کر رکھا ہے۔

ہفتے کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت پروفیسر اجمل کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے تاہم اُنھوں نے بتایا کہ تاحال اغواء کاروں کی طرف سے کسی طرح کے مطالبات سامنے نہیں آئے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے وہ اور اُن کی پارٹی کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔

خیبر پختون خواہ کی حکومت نے رواں ہفتے کے آغاز میں صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے اُس وقت بند کردیا جب ان اداروں میں زیرتعلیم اداروں طلباو طالبات اور اساتذہ نے پروفیسر اجمل خان کی بازیابی کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا۔

پروفیسر اجمل کو رواں سال سات ستمبر کو اُس وقت اغواء کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جار ہے تھے۔

XS
SM
MD
LG