پاکستان میں نسبتاً نئی سیاسی مذہبی جماعت 'تحریکِ لبیک یا رسول اللہ' کا معاہدۂ فیض آباد پر عمل درآمد کرانے کے لیے لاہور میں دھرنا جمعرات کو چوتھے روز بھی جاری ہے۔
تصاویر: تحریکِ لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا لاہور میں جاری

1
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک فیض آباد میں کیے جانے والے معاہدے پر عمل نہیں ہوتا ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

2
دھرنے میں تحریکِ لبیک یا رسول اللہ کے قائدین افضل قادری اور خادم حسین رضوی بھی شریک ہیں۔

3
خادم رضوی سڑک پر نصب اس خیمے میں رہائش پذیر ہیں۔

4
بدھ کو دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خادم رضوی نے کہا کہ وہ امن کی خاطر اور حکومت کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کو دو دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔