رسائی کے لنکس

عید الاضحیٰ: اعتدال پسندانہ سوچ کے فروغ پر زور


عید الاضحیٰ: اعتدال پسندانہ سوچ کے فروغ پر زور
عید الاضحیٰ: اعتدال پسندانہ سوچ کے فروغ پر زور

پاکستان میں پیر کو عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف علی زرداری نے عوام کے نام اپنے پیغامات میں اعتدال پسندانہ سوچ کے فروغ پر زور دیا ہے تاکہ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

وزیر اعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ ’’موجودہ حالات میں ہمیں اپنے معاشرے میں اخوت و محبت، برداشت، صبر و تحمل، رواداری اور امن و آشتی پر مبنی اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ آج ہمیں ان کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے حقیقت پسندی اور دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے مصروف عمل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عید الالضحیٰ کا مذہبی تہوار قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے۔

’’عید کا فلسفہ ایثار اور اخوت کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے جن سے معاشرہ میں بھائی چارے اور فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے درمیان افہام و تفہیم کی فضاء کو فروغ حاصل ہو۔‘‘

وزیر اعظم گیلانی اور صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں اور سندھ میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

’’ہمیں اپنے ان بہنوں اور بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیئے۔‘‘

XS
SM
MD
LG