رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم ملک ہے: رابرٹ بلیک


دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم ملک ہے: رابرٹ بلیک
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم ملک ہے: رابرٹ بلیک

امریکہ کے معاون وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابرٹ بلیک نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی مخالف جنگ میں انتہائی اہم ملک ہے اور افغانستان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اُس کی مدد کی بڑی اہمیت ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں دہشت گردی مخالف اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اِس کے ساتھ ہی اُنھوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کو اِس بات کا خوف نہیں ہونا چاہیئے کہ پاکستان کو حاصل امریکی ہتھیاروں کا اُس کے خلاف غلط استعمال ہوگا۔

امریکی معاون وزیرِ خارجہ نے یہ باتیں جمعے کے روزمیڈیا سے بات چیت میں کہیں۔

رابرٹ بلیک نے جو کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدر براک اوباما کے دورہٴ بھارت کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیے اِس وقت نئی دہلی میں ہیں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا کے اِس بیان کی تردید کی کہ امریکہ نے ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کے تعلق سے بھارت کو مخصوص اطلاعات فراہم نہیں کیں۔

رابرٹ بلیک نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد حملے کے تعلق سے ہمیں جو بھی مخصوص اطلاعات ملتی ہیں وہ ہم متعلقہ ملک کو بتا دیتے ہیں اور بھارت جیسے دوست ملک کے خلاف ہمیں جو بھی اطلاعات ملیں وہ ہم نے اُس کے گوش گزار کردی تھیں، کیونکہ، اُن کے بقول، بھارت کے ساتھ ہمارے رشتوں کی بہت اہمیت ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG