رسائی کے لنکس

پاکستان: 26 مشتبہ جنگجو ہلاک


پاکستانی حکومت کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ شمال مغربی قبائیلی علاقے اورکزئى میں جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 26 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ لڑائى، ایک قریبی گاؤں میں سکیورٹی فورسز پر جنگجوؤں کے ایک حملے سے شروع ہوئى تھی۔لڑائى میں کم سے کم ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

فوج نے علاقے سے طالبان باغیوں کو بے دخل کرنے کے لیے اورکزئى میں مارچ کے مہینے میں ایک بڑا حملہ شروع کیا تھا۔

عہدے داروں کا خیال ہے کہ باغی اُس فوجی کارروائى سے بچنے کے لیے جو پہلے جنوبی وزیرستان میں کی گئى تھی، فرار ہوکر اورکزئى کے علاقے میں پہنچے ہیں۔

XS
SM
MD
LG