رسائی کے لنکس

فضا سے زمین تک مار کرنے والے رعد میزائل کا کامیاب تجربہ


کروز میزائل رعد
کروز میزائل رعد

یہ میزائل انتہائی اعلیٰ درجے کا گائیڈڈ یعنی رہنمائی کا نظام رکھنے کے باعث زمین اور سمندر میں اپنے اہداف کو مکمل درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل ’رعد‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق رعد میزائل 350 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ میزائل انتہائی اعلیٰ درجے کا گائیڈڈ یعنی رہنمائی کا نظام رکھنے کے باعث زمین اور سمندر میں اپنے اہداف کو مکمل درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

فوج کے بیان کے مطابق زمین کے قریب پرواز کر کے ہدف تک پہنچنے کے باعث اس میزائل کا راڈار پر سراغ نہیں لگایا جا سکتا اور نہ اسے فضائی دفاع کے نظام کے ذریعے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے سائنسدانوں اور انجنیئروں کو رعد کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے اسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

تجزیہ کار ظفر جسپال نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ تجربہ اس میزائل کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے کیے جاتے ہیں اور ایسے تجربات اس ملک کی فوج کی طاقت کا ایک مظاہرہ بھی ہوتا ہے۔

پاکستان اس سے قبل بھی رعد اور بابر کروز میزائلوں کے کامیاب تجربات کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG