رسائی کے لنکس

پاکستان: مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ


بیان کے مطابق یہ میزائل 60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے علاوہ دوران پرواز اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان نے زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حتف نو ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منگل کو اس نوعیت کے چار میزائل جدید ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغے گئے۔

بیان کے مطابق یہ میزائل 60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ دوران پرواز اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مزید برآں یہ میزائل بدلتی ہوئی صورت حال میں ہر قسم کے خطرے کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں میزائل تجربے کے مقام کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا گیا لیکن اس کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی اس تجربے کے وقت وہاں موجود تھے۔

پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت میزائلوں سے تجربوں کے متعلق ایک دوسرے کو پیشگی اطلاع دینے کے ایک سمجھوتے پر کاربند ہیں جس کی وجہ سے ایسے تجربات معمول کے فوجی معاملات تصور کیے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG